امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی بارپلوٹو کی واضح تصاویرجاری کر دیں۔ پلوٹو کی سطح پر پہاڑ، گڑھے اور برف دیکھی جا سکتی ہے۔
1930 میں دریافت ہونے والے نظام شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے پلوٹو کی سطح کی یہ تصاویربلیک اینڈ وائٹ ہیں ۔
خلائی جہاز نیو ہوریزن سے لی گئی ان تصویروں میں پلوٹو کی سطح پر پہاڑ، گڑھے اور50 میل تک پھیلی برفانی سطح صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
خلائی جہاز نے یہ تصاویر رواں برس مارچ میں اس وقت بنائیں جب پلوٹو زمین سے چاراعشاریہ سڑسٹھ ملین کی دوری پر تھا۔